ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ایک علاقے میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 5:30 بجے دیامر میں قراقرم ہائی وے پر یشوکھل کے علاقے میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی اور بس میں 38 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو چلاس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں