ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: وکلا کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد وکلاء گرفتار

لاہور : مطالبات کے حق میں وکلا کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس نے متعدد وکلاء کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا نے ریلی نکالی، احتجاج کے دوران وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے وکلاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی اور متعدد وکلاء کو گرفتار کرلیا جب کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے وکلا پر تشدد کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا اور رکاوٹیں کھڑی کردیں، اس دوران وکلا نے شدید نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے جب کہ جی پی او چوک پر میٹرو بس اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں