تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکا کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم تہنا کھڑے ہوں گے، کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ صدر جوئیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرئیلی وزیراعظم نے غزہ کے شہر رجح پر بڑا حملہ کیا تو اسرئیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا، اگر ہمیں تنہا کھڑا ہونا پڑا تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے اور آخری حد تک لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ 76 سال قبل کی جنگ آزادی میں ہم مخالفین کے مقابلے بہت کم تھے، اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کی وجہ سے ہماری تعداد بہت کم تھی، ہمارے پاس ہتھیاروں کی کمی تھی لیکن مضبوط جذبے، بہادری اور اتحاد کے ساتھ ہم کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ہا گیلنٹ نے امریکا کی جانب سے وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے دشمنوں اور اتحادیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسرائیل کو روکا نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط کھڑے رہیں گے، ہم اپنے مقاصد حاصل کریں گے، ہم حماس کو نشانہ بنائیں گے، ہم حزب اللہ کو نشانہ بنائیں گے اور ہم سیکیورٹی بحال کریں گے۔

