اسلام آباد: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں اور تقرریوں کے ایک اہم مرحلے میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر احمد بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے افسران کو ان کے نئے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری اب کمانڈر 11 کور (پشاور) اور لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین چیف آف لاجسٹک سروسز (جی ایچ کیو) کے طور پر کام کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے موجودہ فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
84 ویں طویل کورس میں لیفٹیننٹ جنرل بخاری کو اعزاز کی تلوار سے نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل حسین، جن کا تعلق ہنزہ سے ہے، نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
3سالہ جنرل کے طور پر ترقی سے قبل دونوں جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ تاہم ترقیوں کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

