English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

القمر

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایف بی  آر سے نئے ٹیکس  اقدامات سمیت 6 اہم امور پر بریفنگ مانگ لی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات  سمیت  6  اہم امور پر بریفنگ دیں گے، جبکہ رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف میں ناکامی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات بھی آئی ایم ایف کے گوش گزار کی جائیں گے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اسکیم کو موثر طریقے سے نافذ نہ کرنے پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں سست روی، تنخواہوں، پنشن اور انڈسٹری پر ٹیکس وصولیوں پر بھی  آئی ایم ایف کو تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اقدامات پر بھی عالمی ادارے کو بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے