English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

القمر

  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو پہاڑ گنج میں قائم گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 30سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقعے کا معائنے کیا اور لاش ایمبولنس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔

ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ ایک بچی کی ماں تھیں، ان کا شوہر پشاور میں مقیم ہے، جس سے مقتولہ کی ناچاقی چل رہی تھی اور اس کو چھوڑ کر اپنی ڈیڑھ سالی بیٹی کے ساتھ مذکورہ علاقے میں ایک کرائے کے مکان پر رہے رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے خول اپنے قبضے میں لے لیے ہیں، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے