English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جولائی میں بجلی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کو یقین دلایا ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی  کی قیمیت میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے جس کے ذریعے صارفین پر 200 یونٹ ماہانہ تک بوجھ بڑھا کر ان کے بلوں میں فکسڈ چارجز شامل کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے  کیے جانے والے  دوروں کے  دوران  ٓٓآئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی کے حکام نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بنیادی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی  سے کہا کہ وہ سالانہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے، جو پاور ڈویژن کی توقع سے کم ہوسکتی ہے۔

پاور سیکٹر کو مالی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے سالانہ بنیادوں کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی موجودہ قیمت 62 روپے ہے جو کہ موجودہ بنیادی ٹیرف سے دوگنی ہے ، مختلف قسم کے اضافے اور ٹیکسوں کی وجہ سے بنیادی ٹیرف بڑھتا جا رہا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 سے 7 روپے فی یونٹ متوقع اضافہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے 1.2 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سالانہ بجٹ سبسڈی کی بنیاد پر تھا۔ سبسڈی کی مقدار میں تبدیلی کی صورت میں اس کا اثر بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے