English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک

القمر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی کو انکے آبائی علاقے میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 36 سالہ میجر بابر نیازی گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

 

انکی نماز جنازہ میں پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران و جوانوں، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے