کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ ا، ہنگامہ آرائی کی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔
متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بنگلہ دیشی ، مصری اور بھارتی طلبا پر بھی بدترین تشدد کیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے ،پولیس بھی مقامی افراد کے سامنے بے بس ہے۔

