English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

القمر

 اسلام آباد: کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر حملوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے کرغزستان کے سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے کرغزستان ایمبیسی کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی۔ طلباء نے سفارتخانے کے باہر کچھ دیر دھرنا دیا اور پھر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات

اس موقع پر مقررین نے کہا ہم معصوم طلبا کا ساتھ دینے کیلئے کرغزستان ایمبیسی کے باہر موجود ہیں، والدین کا اپنے بچوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔

مقررین نے کہا پاکستانی طلباء وطالبات کو اس وقت تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے، طلباء کی جانوں کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، مقامی لوگ پاکستانی طلباء کو ہاسٹلز سے نکال رہے ہیں۔ حکومت فی الفور پاکستانی طلباء کو تحفظ فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے