ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف مذاکرات، گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت نے گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کےلیے 3 پلان دیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف مشن سے گیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرضہ، ریفارمز پر مذاکرات کیے گئے۔اس کے علاوہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات کی گئی ہے۔

، وصولیوں، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سےگیس سیکٹر کے لیے ٹیرف، گردشی قرض اور ریفارمز پر مذاکرات ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں