ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا نے ایل این جی مہنگی کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کر دی۔اوگرا کی جانب سے  مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں