ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب

  اسلام آباد:خیبر پختونخوا ( کے پی کے) میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت  کے مابین  مذاکرات کامیاب ہوگئے، صوبائی حکومت بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ والے 49 فیڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پیر کو  وزارت داخلہ پہنچے، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری موجود تھے۔تینوں رہنماؤں کی  ملاقات میں خیبر پختون خواہ کی بجلی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ معاملات حل ہونے میں وقت لگے گا ،ہماری کسی ادارے نہ سسٹم سے جنگ، لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملنا چاہئے،لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی،  کے پی کے میں ایک بڑا بحران تھا جو حل ہوا اسے سراہنا چاہئے، مولانا فضل الرحمن سے میرا 25 سال پرانا تعلق ہے، مولانا فضل الرحمان سے میرا تعلق رہے گا، مولانا فضل الرحمن کو حکومت سے کوئی ایشو ہوگا مجھ سے نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں