English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی

القمر

وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق  آج یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔

 قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آفس نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے