English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

القمر

 وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔یاد رہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے