ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

  کراچی: حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق زیرِ علاج مزید ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

آج صبح 32 سالہ فیضان ولد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، وہ اس واقعے میں 100 فیصد جھلس گیا تھا۔

حیدرآباد سلینڈر دھماکے کے 13 زخمیوں کا سول اسپتال کے برنس وارڈ میں علاج جاری ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں