English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز

القمر

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید کو لاہور میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پروفیسر یاسین رفیع کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کردیا کیونکہ اپینڈکس کی وجہ سے ان کی حالت خراب تھی جبکہ ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کردیا۔

مزید بتایا گیا کہ میاں محمود الرشید کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ میاں محمود الرشید کو اپینڈکس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے بعد ان کے اپینڈکس کا آپریشن کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج دہشت گردی کے مقدمات کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ گزشتہ برس سے قید ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے