اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں، جس میں اضافی دستاویزات کے سات سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومتی حکام کے مطابق عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔
حکومت نمائندگان کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔



