English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم

القمر

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی سے ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک اعتماد اور عملی تعاون کے مزید فروغ پر  تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے مین لائن 1 ( ایم ایل 1) کی اپ گریڈیشن منصوبے میں چین کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،

چیئرمین سی آئی ڈی سی اے لو ژاؤ ہوئی نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ سٹیلائٹ مشن سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے