ڈی آئی خان: لکی مروت میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار نوابزادہ وحید کو سرائے نورنگ کے علاقے خلی خیل میں شہید کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
