English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مئی میں تارکین وطن کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول

القمر

  کراچی: مئی 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ مالیت کی ترسیلات موصول ہوئیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی2024ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی، نمو کے لحاظ سے مئی 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 15.3 فیصد اضافہ اور سال بہ سال بنیاد پر 54.2 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 27.1 ارب ڈالر کی رقم آئی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں سے 7.7 فیصد زیادہ ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مئی 2024ء کے دوران  زیادہ تر ترسیلاتِ زر  سعودی عرب (819.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (668.5ملین ڈالر)، برطانیہ (473.2 ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (359.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے