ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔

نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس پیکج سےصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں