ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی مقامی سطح پر قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

 کراچی: سونے کی مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 2314ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 241300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے کی کمی سے 206876 روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں