ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی بوہری برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے

کراچی: پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

شہر قائد میں آباد بوہری برادری نے عید الضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں