ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری

 پشاور: پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےحوالے سے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہریوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی بجلی کی طویل بندش کی اذیت اٹھانی پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

پشاور سٹی، اندورن شہر، حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن میں ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کم وولٹیج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر ، ریگی، ہزار خوانی، اڑمڑ اور دیگر علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں