ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ایک لاکھ 60 ہزار عازمین کا حج مکمل، کل سےوطن واپسی ہوگی

 فوٹو : فائل فوٹو : فائل
پی آئی اے کی پہلی پرواز کل پاکستان پہنچے گی—فوٹو: فائلپی آئی اے کی پہلی پرواز کل پاکستان پہنچے گی—فوٹو: فائل

پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک لاکھ 60 ہزار عازمین نے فریضے کی تکمیل کردی اور کل سے وطن واپسی کا عمل شروع ہوجائے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچے گی۔

پی آئی اے کی 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔

بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کے ذریعے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو کر اچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، سکھر اور کوئٹہ لایا جائے گا۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21جولائی تک جا ری رہے جبکہ ایک لاکھ25 ہزار حجاج کرام کی واپسی ملکی اور غیر ملکی نجی ایئرلائنز کے ذریعے ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں