English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب : شدید گرمی سے 577 عازمین حج جاں بحق

Waqf Arafah will be tomorrow

ریاض : سعودی عرب  کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے  577 عازمین حج جاں بحق ہوگئے ۔ 

المعسیم محلے میں واقع ہسپتال کے مردہ خانے سے حاصل ہونے والے کل اعداد و شمار کے مطابق اس سال حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے کم از کم 550 عازمین جاں بحق ہوئے۔

تاہم، اے ایف پی کے مطابق، متعدد ممالک کی جانب سے اب تک رپورٹ ہونے والی اموات کی کل تعداد 577 تک پہنچ چکی ہے  ۔

2عرب سفارت کاروں نے انکشاف کیا کہ مرنے والے عازمین میں سے 323 مصری تھے ۔”وہ تمام گرمی کی وجہ سے مر گئے” ۔

سفارت کاروں کے مطابق  کم از کم 60 اردنی باشندے بھی ہلاک ہوئے، جبکہ عمان کی جانب سے منگل کو دی گئی سرکاری تعداد میں 41  حجاح شامل تھے ۔

گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک سعودی تحقیق کے مطابق، حج کا سفر آب و ہوا کی تبدیلی سے تیزی سے متاثر ہو رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں عبادات کی جاتی ہیں وہاں درجہ حرارت  0.4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جاتا ہے  ۔

گزشتہ سال مختلف ممالک کی جانب سے کم از کم 240 زائرین کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیائی تھے۔

پیر کے روز مکہ مکرمہ کے باہر منیٰ میں حجاج کرام کو اپنے سروں پر پانی کی بوتلیں انڈیلتے ہوئے دیکھا گیا اور رضاکاروں کی جانب سے حجاج کرام کو کولڈ ڈرنکس اور تیزی سے پگھلنے والی چاکلیٹ آئس کریم تقسیم کیا گیا ۔

سعودی حکام نے عازمین کو دن کے گرم ترین اوقات میں چھتری استعمال کرنے، وافر مقدار میں پانی پینے اور سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال تقریباً 1.8 ملین عازمین حج نے شرکت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے