English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ کا وزیراعلیٰ کے پی کے سے رابطہ: غلط فہمیاں دور کرنے، مذاکرات پراتفاق

misunderstandings, negotiations agreed

اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔دونوں نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر 2 روزمیں مشاورت اور مذاکرات پراتفاق کیا اور کہا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو اور تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے