English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن ٹربیونلز کیس میں الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد

approved

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے مذکورہ معاملے پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس کو سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چیف جسٹس اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر ای سی پی کی درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے پنجاب میں متعدد حلقوں سے متعلق الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیے تھے۔

ای سی پی نے لاہور ہائی کورٹ کے 29 مئی کے فیصلے کے خلاف آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے آٹھ الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل عدالت کے سنگل رکنی بنچ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شاہد کریم، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس انوار حسین اور جسٹس سلطان تنویر احمد لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر انتخابی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں جسٹس عاصم حفیظ انتخابی درخواستوں کی سماعت کریں گے، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس راحیل کامران لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ اور جسٹس مرزا وقاص رؤف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں انتخابی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

یہ حکم  راؤ ہاشم عمر خان اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کے جواب میں  آیا اس میں ای سی پی کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ الیکشن ٹربیونلز کے طور پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نامزد کردہ6 مزید ججوں کی تقرری کرے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قاضی فائزعیسیٰ نے کہا صدارتی آرڈیننس پارلیمنٹ کی توہین ہے، یہ پہلے ہی ایک قانون بن چکا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 8 میں سے دو الیکشن ٹربیونلز پہلے ہی کام کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے