ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے دو جوان زخمی

 لاہور: الفلاح ٹاون کے قریب دو مشکوک افراد نے روکنے کی کوشش پر ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ الفلاح ٹاؤن کے قریب ڈولفن ٹیم نمبر 66 نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی لیکن مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

بیان میں کہا گیا کہ مشکوک افراد کا  ایک فائر ڈولفن اہلکار کی ٹانگ  جبکہ دوسرا عدنان کے پیٹ میں لگا، جس کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو پرائیوٹ کار میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں