ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے ہونگے

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتے کے روز) طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آج ایک بجے طلب کیے گئے اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں نیشنل سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگز سے بھی ایپکس کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں