ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور پر غور و خوص اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونےو الے اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں