ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج کل بجلی کے بل نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں میں بم آرہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

Shahbaz Sharif has lost his credibility

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج کل بجلی کے بل نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں میں بم آرہے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید گرمی سے گزر رہا ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک میں ہو رہی ہے ، پوری قوم 2800 ارب روپے بغیر استعمال کے بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں جو حکومت کی نا اہلی ہے، ملک کی معیشت تباہ کرنے والے لوگوں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 119 فیصد پڑھے لکھے افراد ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں ،بجٹ کے نام پر عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ہے، ٹیکس نیٹ تو بڑھایا نہیں بلکہ تنخواہ دار طبقے کو مار دیا گیا ہے، حکمران طبقے نے 77 سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچے آج اسکولوں سے دور ہیں، 13 ہزار ارب کے ٹیکس اہداف حقیقت سے دور ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس میں ایف بی آر کا کیا کام ہے، چھوٹے کسانوں کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے ،مڈل کلاس طبقہ کچھ کمانے لگے تو اتنا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے کہ لوگ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں