English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات : مدین واقعہ میں ملوث 23  افرادگرفتار،تحقیق کے لیے نامعلوم مقام منتقل

سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کر کےمزید تحقیق کے لیے  نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے مدین میں پرتشدد واقعے کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ایک مقدمہ مدین پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف درج ہے جبکہ دوسری ایف آئی آر بے حرمتی کرنے والے ملزم سلیمان کے خلاف درج کی گئی ہے ۔

مدین واقعے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سےانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا  گیا کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بہادری کے سادتھ ہجوم کو روکنے میں کو کشش میں کرتی رہی تا کہ کسی جانی یا مالی نقصان پر قابو پایا جا سکے تاہم ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔

واضح رہے تین روز قبل توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے سوات تھانے میں گھس کر ملزم کو لگا دی اور تھانے میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے