English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر کل سماعت ہوگی

چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا—فوٹو: فائلچیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کرے گا—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ پیر کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی اپنا تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار ہی نہیں رہی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ کیس کی 24 اور 25جون کو دو سماعتیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے