English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ‘‘آپریشن عزمِ استحکام’’پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں  لینے کا فیصلہ

Approval to launch

اسلام آباد: حکومت نے ‘‘آپریشن عزمِ استحکام’’ کے معاملے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور انتہا پسندی پر کنٹرول کے لیے اعلان کیے گئے آپریشن عزم استحکام پر وفاقی حکومت نے ملکی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی رابطے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے پر پیر کے روز اختلافات اور مخالف بیانات سامنے آنے کے بعد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس اور بعد ازاں اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس  بلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے حوالے سےرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اس حوالے سے اہم دوستوں اور سیاسی حلقوں سے مشورے کررہے ہیں۔ شہباز شریف کی بھرپور کوشش ہے کہ آپریشن عزم استحکام کو تمام سیاسی قوتوں کی حمایت حاصل ہو۔وفاقی حکومت پُر امید ہے کہ اس آپریشن پر وہ سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کا معاملہ جلد ازجلد خوش اسلوبی سے طے کرلے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ارلیمنٹ کاان کیمرا مشترکہ اجلاس یامشترکہ قومی سیاسی کانفرنس میں سے کوئی ایک یا دو آپشنز پر عمل درآمد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عسکری قیادت سے بھی مشاورت کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد مزید حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے