English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان کا ایک کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ پیش

القمر

گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔وزیر خزانہ گلگت بلتستان محمد اسماعیل نے ایک کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، بجٹ کی کاپیاں پھاڑدیں اور  ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 86ارب 60 کروڑ رکھےگئے ہیں جس میں 68 ارب روپے وفاق کی طرف سے دیےجائیں گے۔ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔گندم سبسڈی کی مد میں 19 ارب 7 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ بجٹ میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے 13کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اسپیکر نے اجلاس بدھ 26 جون دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے