اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا، وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو ”عزم استحکام آپریشن“ سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پیلائی جا رہی ہیں، عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے، اس آپریشن سے آبادیوں کونقل مکانی اورمخصوص علاقے میں نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کواسپورٹ کرنا ہو گا، انٹیلیجنس کی بنیاد پردہشتگردوں کیخلاف کاروائی ہوگی، عزم استحکام کے تمام پہلوؤں پرمشتمل ایک قومی وژن ہے، عزم استحکام میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو پہلو بھی ہوں گے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

