ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قاسم سوری کی رہائش گاہ اور اخبارات میں طلبی کا نوٹس شائع

 کوئٹہ: سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی کوئٹہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ قاسم سوری کی عدالت میں طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔

گھر کے باہر اور اخبارات میں شائع ہونے والے نوٹس میں قاسم سوری کو 9 جولائی 2024ء کو این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر بطور درخواست گزار عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں