کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خالد احسان پر گزشتہ برس کے امتحانات میں افسران پر نتائج میں مبینہ تبدیلیوں اور بدانتظامی کے الزامات تھے جس پر تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر وزارت بورڈ اینڈ جامعات نے خالد احسان کو معطل کردیا، انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
