English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ نصر اللہ محسود گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ نصر اللہ محسود کو گرفتار کر لیا گیا

 کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑا ہے، جس میں کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت دہشتگردوں کی مالی مدد کرتا ہے۔

  وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی بھارت کے ہاتھوں لوگ محفوظ نہیں، افغانستان سے کالعدم تنظیموں کو پکڑنا بڑی کامیابی ہے ،نوجوان دشمن کے عزائم کو پہچانیں ان کی باتوں میں نہ آئیں۔ گمراہ لوگ اپنے ملک صوبے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جو نوجوان باہر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں ورغلایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نصر اللہ محسود کو ایک مشکل آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ نصر اللہ محسود گزشتہ 16 سال سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ وابستہ رہا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے