English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منشیات کے عالمی دن پر کوسٹ گارڈ نے پکڑی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں تلف کردیں

القمر

پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں برس کے جنوری اور اپریل میں پکڑی جانے وای ہزاروں شراب کی بوتلیں اوردیگرمنشیات کو تلف کردیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اعلامیے کے مطابق26جون کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتاہے،اس دن کومنانے کا مقصد اقوام عالم کو ہرسال اسمگلنگ اورمنشیات کے نقصانات سے اگاہی دلانا اوراس کی روک تھام،تلف کرنا اورمعاشرے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ بلاشبہ منشیات انسانی جانوں کی زہر قاتل ہے اور ہر سال کئی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے، اسمگلنگ اور منشیات کا ناسُور پاکستانی قوم اور بین الاقوامی برادری کو معاشی طور پر نقصان پہنچا رہا ہے، ہم سب کو مل کر اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال حسن شاہ مزار کے قریب پکڑی گئی،ممنوعہ اسمگل اشیاء اور منشیات کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔ رواں سال بھی دومرتبہ بالترتیب 19 جنوری اور 27 اپریل 2024 کو تقاریب منعقد کرتے ہوئے 6607 بوتلیں شراب،56 ٹن بیئر تلف کئے،اس کےعلاوہ 1954 کلو گرام چرس، 7.55 کلو گرام ہیروئن، 61.5 کلو گرام کرسٹل، 10.13 کلوگرام افیون 1500 کلوگرام بھنگ اوردیگر متفرق  نشہ آور اشیا کو نذرِ آتش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے