English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بینچ بنانے کی درخواست

القمر

 اسلام آباد: پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست وکیل علی ظفر نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس  کو سنی اتحاد کونسل کیس کی سماعت کرنے والے 13 رکنی لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے