ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی سال 24-2023میں ریلوے کو ریکارڈ 88 ارب روپے کی آمدن

 لاہور: مالی سال 24-2023میں پاکستان ریلوے نے 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ  آمدن حاصل کرلی۔ 

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے  کو 88 ارب  روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن  ہوئی ہے جو پچھلے  مالی سال کی 63 ارب روپے کی آمدن سے 40 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی، ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب روپے کی آمدن کا  ہدف ملا تھا۔

ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 47 ارب  روپے کی آمدن ہوئی جبکہ  مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے، ریلوے کی زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب روپے سے زائد  کا ریونیو حاصل ہوا۔

عامر بلوچ نے کہا کہ یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں