ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ منظوری کے بعد مہنگائی کا ایک اور  تحفہ: پٹرول 7 روپے مہنگا

اسلام آباد: بجٹ منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ   پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جبکہ   مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لٹرکا اضافہ کیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئے قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے، تمام پیٹرول پمپس پر نئے قیمتوں کے حوالے سے پیٹرول فروخت کیا جارہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں