English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک اتفاقی ای میل نے اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا، نرگس فخری کا انکشاف

القمر

 نیویارک: بالی وڈ اداکارہ اور امریکی ماڈل نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اتفاقی ای میل نے انہیں اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا۔

بھارتی اداکارہ نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ رنبیر کپور کے مدمقابل تھیں اور فلم نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ بننے کیلئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور خوش قسمتی سے انہیں موقع ملا اور کامیابیاں مل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : نرگس فخری کے والد پاکستانی نکلے

نرگس فخری کا کہنا تھا کہ ’راک اسٹار‘ کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے اور انہیں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہون نے اپنے کیریئر میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس میں ان کی محنت سے زیادہ خوش قسمتی کا عمل دخل تھا اور انہیں بہترین مواقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات تنگ کرتے ہیں، نرگس فخری

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2013 میں فلم ’مدراس کیفے‘، 2014 میں فلم ’میں تیرا ہوں‘ اور 2016 میں فلم ’ہاؤس فل تھری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے