ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد: میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ مارا تاہم عمر ایوب گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے۔

پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایف ٹین والی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عمر ایوب گھر پر موجود نہ تھےجس کے باعث ان کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میرے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فارم47 کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں