ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا: گھریلو صارفین پر 1000 روپے تک فکسڈ چارجز لگانےکی منظوری

electricity

اسلام آباد:نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے  بجلی کےگھریلو صارفین پر 1000 روپے تک فکسڈ چارجز لگانےکی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا ہے، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پرگھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے جبکہ ماہانہ 401 سے500 یونٹ بجلی کے استعمال پر400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

گھریلو صارفین پر ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز  میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400  روپےہو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں