ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ ڈاک کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی خوردبرد کرنے والے 4 اہلکار گرفتار

 پشاور: محکمہ ڈاک میں صارفین اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے والے 4 اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کے معاملے میں پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ایک کارروائی میں کرپشن میں ملوث پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے چاروں ملازمین کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت حفیظ ، وحید ،حمید اور خلیل کے نام سے ہوئی جو پوسٹل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے ملازمین ہیں۔ ملزمان کو اسپیشل جج سینٹرل اینٹی کرپشن ایبٹ آباد کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔

ملزمان نے جی پی او ایبٹ آباد کے سیونگ اکاؤنٹس میں خورد برد کی ۔ ملزمان پر فوت شدہ صارفین کے اکاؤنٹس اور ڈیڈ اکاؤنٹس میں ہیر پھیر کا الزام ہے۔ ملزمان نے منافع اور نقصان میں بے ضابطگیوں اور زکوٰۃ و ٹیکس کی شرح میں خورد برد کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں