English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور آذربائیجان کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کے تعلقات بڑھانے پر فروغ دینے پر اتفاق

القمر

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد نے  مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع کے بارے میں بتایا۔پیٹرولیم مصدق ملک  نے کہا کہ پاکستان خطے میں متنوع منڈیوں اور وسطی ایشیا سے یورپ تک پھیلی ہوئی اقتصادی راہداریوں میں شراکت داری کا ہدف رکھتا ہے۔ انہوں نے کانوں اور معدنیات بالخصوص سونے اور تانبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک مل کر آئی ٹی کی صلاحیت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور انسانی وسائل کی تربیت۔

وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری نے پاور سیکٹر میں ان مواقع پر زور دیا جہاں آذربائیجان کی سرمایہ کاری زیادہ منافع دے گی۔وزیر تجارت جام کمال نے دونوں فریقوں کے نجی شعبوں کو جلد از جلد وسیع بریفنگ کا اہتمام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔آذربائیجان  کے وفد  نے دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ گروپس کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

پاکستانی  وفد نے پاکستان میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری اور اس معاملے پر تیز رفتار پیش رفت کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقوں نے فوکل پرسنز، شارٹ لسٹ پراجیکٹس کا تقرر کرنے اور ان کی منظوری کے لیے جلد از جلد قیادت کے سامنے پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے